تازہ تر ین

گوگل نے اپنے ہوم پیج میں خاموشی سے بڑی تبدیلی کردی

کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) انٹرنیٹ استعمال کرنے والا ایسا کونسا فرد ہوگا جو گوگل سرچ کا استعمال روزانہ نہیں کرتا ہوگا۔
انٹرنیٹ کی دنیا کے مقبول ترین سرچ انجن میں خاموشی سے ایک بہت بڑی تبدیلی کردی گئی ہے۔
درحقیقت گوگل کے ہوم پیج کو گوگل لینس کے لیے بدلا گیا ہے اور ایسا بہت کم ہوتا ہے۔
گوگل لینس کو کمپنی نے 2017 میں پکسل فونز کے لیے متعارف کرایا تھا جس کے بعد اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز کے ساتھ ساتھ گوگل فوٹوز کا حصہ بھی بنایا گیا۔
مگر اب لگتا ہے کہ اس سروس کی مقبولیت اتنی زیادہ بڑھ گئی ہے کہ گوگل نے اسے ہوم پیج کا حصہ بنا دیا ہے۔
اگر آپ گوگل ڈاٹ کام اوپن کریں تو گوگل لینس کا آئیکون سرچ باکس میں مائیکرو فون کے برابر دیکھ سکتے ہیں۔
اس لینس آئیکون پر کلک کرنے پر آپ کے سامنے آپشن آئے گا کہ کسی تصویر کو اپ لوڈ کریں، لنک پیسٹ کریں یا امیج کو کھینچ کر وہاں لے جائیں۔
ان میں سے کسی آپشن پر بھی عمل کرنے پر تصویر سے مطابقت رکھنے والی تصاویر سائیڈ پر نظر آئیں گی جبکہ اگر تصویر پر ٹیکسٹ موجود ہوگا تو اس کا ترجمہ کرنا بھی ممکن ہوگا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv