راولپنڈی: (ویب ڈیسک) بلوچستان میں ملک دشمنوں کے خلاف لڑتے ہوئے پاک فوج کے مزید دو جوان وطن پر قربان ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے کمان پاس میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔
بیان کے مطابق آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، اس دوران دو جوان شہید ہو گئے، شہید ہونے والوں میں سپاہی شفیع اللہ اور سپاہی محمد قیصر شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کے ساتھ لڑائی کے دوران 4 دہشتگرد بھی جہنم واصل ہوئے۔
