تازہ تر ین

پاکستان سے لندن کیلئے بُک پارسلز سے ہیروئن برآمد

لاہور : (ویب ڈیسک) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے عملے نے لاہور اور سیالکوٹ میں نجی کوریئر آفس میں لندن کے لیے بُک کرائے گئے پارسل سے ہیروئن برآمد کر لی۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق ملک بھر میں منشیات کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، اس سلسلے میں نارمل پریکٹس کے دوران لاہور اور سیالکوٹ میں واقع نجی کوریئر آفسز میں مختلف افراد کی جانب سے لندن کے لیے بُک کیے گئے پارسلز کی چھان بین کے دوران ہیروئن برآمد ہوئی، ایک پارسل سے 570 گرام اور دوسرے سے 360 گرام ہیروئین برآمد ہوئی۔
ترجمان کے مطابق ایک اور کارروائی کے دوران بلوچستان کے شہر تُربت میں کارروائی کرتے ہوئے ایک گاڑی سے 22 کلو گرام آئس برآمد کی گئی، منشیات تیل کے ڈراموں میں چھپائی گئی تھی، اس سلسلے میں تُربت کے رہائشی جعفر نامی ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv