تازہ تر ین

’خونی مارچ‘، وزیر اطلاعات کا فواد چوہدری کی ٹوئٹ پر جواب

لاہور : (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کو سوشل میڈیا پر جواب دیتے ہوئے پی ٹی آئی لانگ مارچ کو خونی مارچ قرار دیدیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر ایک ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے لکھا کہ لاہور والو! آج عمران خان کے ساتھ پاکستان کا نظام بدلنے کے لیے نکلو، اگر آج آپ اس حقیقی آزادی مارچ کا حصہ نہیں بنتے تو آپ کو اس نظام سے کوئی گلہ نہیں ہونا چاہیے اور اگر اس نظام کو بدلنا چاہتے ہو تو گھر سے نکلو ورنہ بچوں کی زندگیاں بھی اسی گلے سڑے نظام میں گزریں گی۔
فواد چوہدری کی ٹوئٹ پر وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بھی ردعمل کا اظہار کیا اور لکھا کہ قوم نے آئین شکن فارن فنڈڈ فتنے کا غلام بننے سے انکار کرتے ہوئے خونی مارچ کو مسترد کر دیا ہے۔
مریم اورنگزیب نے مزید لکھا کہ نوجوان توشہ خانہ چور، فرح گوگی، بشریٰ بی بی کے نظام پہ ڈاکوں کے محافظ نہیں بن سکتے، عوام نے فتنے کی ہوس اور اقتدار کی بھینٹ چڑھنے سے انکار کر دیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv