تازہ تر ین

لانگ مارچ: اسد عمر نے تحریک انصاف کا چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کر دیا

لاہور : (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے لانگ مارچ سے قبل پی ٹی آئی کا چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کر دیا۔
لاہور میں فواد چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا ہم کسی کو فتح کرنے نہیں نکل رہے، ہمارا یہ مطالبہ نہیں کہ تحریک انصاف کو حکومت واپس کر دو اور عمران خان کو وزیراعظم بناؤ، ہمارا مطالبہ ہے کہ ملک میں فوری اور شفاف الیکشن کرائے جائیں کیونکہ اس وقت ملک میں معاشی، سماجی اور سیاسی بحران نظر آ رہا ہے، اس بحران سے نکلنے کا راستہ نیا الیکشن ہے۔
ان کا کہنا تھا آئین ہمیں سال کے 365 دن روزانہ جلسہ کرنے کی اجازت دیتا ہے، ہم نے 4 نومبر جمعہ کے لیے دھرنے اور جلسوں کا سلسلہ شروع کرنے کی درخواست دی ہے، ہمارا چارٹر آف ڈیمانڈ صرف اور صرف الیکشن ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ رانا ثنا اللہ نے بڑی دھمکیاں دیں، ڈرانے اور خوفزدہ کرنے کی کوشش کی، کوئی ڈر نہیں رہا، وہ کہہ رہے ہیں مجھ سے تو کوئی ڈرتا نہیں، میں نے بڑی مونچھ بھی رکھی، تاؤ بھی دیے لیکن پھر بھی لوگ ڈر نہیں رہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv