تازہ تر ین

واٹس ایپ سروسز بحال ہونا شروع

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان سمیت دنیا بھر میں واٹس ایپ کی سروسز بحال ہونا شروع ہوگئیں۔
منگل کے روز صارفین کو تقریباً 11 بج کر 50 منٹ پر واٹس ایپ کے استعمال میں مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا، سب سے پہلے ایپ کے گروپس میں صارفین پیغامات بھیجنے سے قاصر تھے۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر صارفین کی جانب سے اس مسئلے کی نشاندہی کی اور پاکستان سمیت دنیا بھر سے لوگوں نے بتایا کہ واٹس ایپ گروپس میں میسجز نہیں جارہے جب کہ انفرادی طور پر صارفیں کو چیٹنگ کرنے میں مسئلہ ہورہا ہے۔
تاہم اب موبائل پر واٹس ایپ کی سروسز بحال ہونا شروع ہوگئی ہیں جب کہ ڈیسک ٹاپ ورژن استعمال کرنے والے افراد کو اب بھی مسئلے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv