تازہ تر ین

پاک بھارت میچ میں بارش پر ٹکٹ ریفنڈ کی مد میں 7 ملین ڈالر کا نقصان ہوگا

لاہور:(ویب ڈیسک) پاک بھارت میچ میں بارش پر ٹکٹ ریفنڈ کی مد میں 7 ملین ڈالر کا نقصان ہوگا۔ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کا سب سے بڑا مقابلہ 23 اکتوبر کو میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان اور بھارت کے مابین ہوگا لیکن اس کے بارش سے متاثر ہونے کے قوی امکانات ہیں۔ میچ کے تمام ٹکٹ آدھے گھنٹے میں فروخت ہو گئے تھے، بعد ازاں اسٹینڈنگ ٹکٹیں بھی 5 منٹ میں فروخت ہوگئی تھیں، لگ بھگ ایک لاکھ ٹکٹ فروخت ہوئے ہیں، اگر میچ نہ ہوا تو آئی سی سی کو 7 ملین ڈالرز تماشائیوں کو واپس کرنا پڑیں گے۔ یاد رہے کہ میچ میں بارش ہونے پر شائقین کو مکمل ری فنڈ اس صورت میں دیا جائے گا کہ 10 اوورز سے کم کا کھیل ہو۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv