تازہ تر ین

100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک کم وقت میں پہنچنے کاعالمی ریکارڈ قائم

اسٹٹ گاٹ: (ویب ڈیسک) جرمنی میں یونیورسٹی طلبا کی ایک ٹیم نے اپنی برقی گاڑی 1.461 سیکنڈز میں 0 سے 100 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک پہنچا کر گینیز عالمی ریکارڈ بنا دیا۔
یونیورسٹی آف اسٹٹ گاٹ کی جانب سے کئے گئے اعلان کے مطابق گرین ٹیم نامی ٹیم نے ایک ایسی برقی گاڑی ڈیزائن کی ہے جس کی رفتار میں وقت کے ساتھ ایسے ہی اضافہ ہوتا ہے جیسے خلاء نورد کے راکٹ کی رفتار میں زمینی فضاء میں واپسی پر اضافہ ہوتا ہے۔
کار نے 1.461 سیکنڈ میں 0 سے 100 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار پر پہنچ کر گینیز عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا۔
گرین ٹیم نے یہ ریکارڈ 2012 میں بھی اپنے نام کر چکی ہے، اس وقت ان کی گاڑی نے یہ کارنامہ 2.681 سیکنڈوں میں انجام دیا تھا جو بعد میں متعدد بار توڑا گیا۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv