تازہ تر ین

بھارت کو سفارتی ناکامی، انٹرپول کا گروپتونت سنگھ کے وارنٹ جاری کرنے سے انکار

لندن: (ویب ڈیسک) بھارت کو عالمی سطح پر ایک اور بڑی ناکامی کا سامنا کرنا پڑگیا، انٹرپول نے خالصتان کے رہنما گرو پتونت سنگھ کے ریڈ وارنٹ جاری کرنےکی بھارتی درخواست مسترد کر دی۔ خالصتان کی آزادی کے ریفرنڈم پر بھارت کو منہ کی کھانی پڑ گئی، انٹرپول نے کینیڈا میں خالصتان تحریک کےروح رواں ’’گرو پتونت سنگھ پنوں‘‘ کے ریڈ وارانٹ جاری کرنے سے صاف انکار کر دیا۔ نریندر مودی حکومت نے گرو پتونت سنگھ پنون کے خلاف دہشت گردی کے الزامات پرانٹرپول سے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی درخواست کی تھی۔ بھارت نے انٹر پول کو بتایا تھا کہ گروپتونت سنگھ پنوں بھارتی پنجاب میں دہشت گردی میں ملوث اور سیاسی رہنماؤں کے قتل کے ماسٹر مائنڈ ہیں مگر بھارت اپنی درخواست میں یہ بات ثابت نہ کرسکا۔ انٹرپول کے فیصلے سے خالصتان کے مطالبے کو تقویت اور خالصتان ریفرنڈم کو جمہوری و قانونی اور اخلاقی حیثیت مل گئی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv