تازہ تر ین

حریت رہنماعلی گیلانی کے دامادالطاف احمد بھارتی حراست میں انتقال کر گئے

سری نگر : (ویب ڈیسک) کشمیری رہنما سید علی گیلانی کے داماد اور حریت رہنماالطاف احمد بھارتی حراست میں انتقال کر گئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آل پارٹیزحریت کانفرنس کے رہنما الطاف احمد شاہ انتقال کرگئے۔ محروم سید علی گیلانی کے داماد الطاف احمد شاہ2017 سے دلی کی تہاڑ جیل میں قید تھے۔
الطاف احمد کینسر کے مرض میں مبتلا تھا۔ طبیعت بگڑنے پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ انتقال کر گئے۔
الطاف احمد شاہ کو قید کے دوران کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اس کے باوجود بھارتی حکومت نے انہیں رہا نہیں کیا۔
واضح رہے کہ سری نگر کے علاقے صورہ کے رہائشی حریت رہنما کو بھارت کی قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کے زیر تفتیش دہشت گردی کے لیے فنڈنگ ​​کے ایک مبینہ کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv