تازہ تر ین

امریکی ریاست ساؤتھ کیرولینا میں فائرنگ کر کے 5 افراد کو قتل کر دیا گیا

ساؤتھ کیرولینا: (ویب ڈیسک) امریکی ریاست ساؤتھ کیرولینا میں فائرنگ کر کے 5 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے فائرنگ کا واقعہ ایک گھر کے اندر پیش آیا، چار افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ پانچواں شخص ہسپتال جا کر دم توڑگیا۔
پولیس حکام کے مطابق تمام افراد کو ایک ہی گھر میں قتل کیا گیا تاہم گھر کے اندر نعشیں مختلف مقامات پر موجود تھیں، ابھی تک قتل کی وجہ سامنے نہیں آسکی، تحقیقات کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv