تازہ تر ین

اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں 2 فلسطینی نوجوان شہید،11 زخمی

جنین: (ویب ڈیسک) اسرائیلی فوج نے مغربی علاقے میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران فائرنگ کرکے دو فلسطینیوں کو شہید اور 11 کو زخمی کردیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مغربی کنارے کے علاقے جنین میں اسرائیلی فوج نے پناہ گاہ کیمپ میں سرچ آپریشن کیا اور چھاپہ مار کارروائی کے دوران اندھا دھند فائرنگ کردی۔
اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں 2 فلسطینی نوجوان شہید اور 11 زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی فوج نے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے زخمیوں کو اسپتال پہنچانے میں تاخیری حربے اپنائے۔
فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 11 زخمیوں کو تاخیر سے اسپتال لایا گیا جس کے باعث کافی خون بہہ گیا۔ زخمیوں میں سے 3 کی حالت نہایت نازک ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیلی سرزمین پر چاقو بردار نوجوانوں کے حملے میں درجن سے زائد یہودی ہلاک ہوچکے ہیں اور اسرائیلی حکومت نے الزام عائد کیا ہے کہ ان حملوں میں جنین کے پناہ گزین میں مقیم نوجوان ملوث ہیں۔
چاقو بردار حملوں میں یہودی آبادکاروں کی ہلاکت کے بعد سے قابض اسرائیلی فوج نے جنین کے پناہ گزین کیمپ کو ہدف بنالیا ہے اور آئے دن مختلف بہانوں سے چھاپہ مار کارروائی میں کشت وخون کا بازار گرم کر رکھا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv