تازہ تر ین

امریکی صدر نے بھنگ رکھنے پر سزا کاٹنے والے قیدیوں کو عام معافی دیدی

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی صدر جو بائیڈن نے بھنگ رکھنے کے جرم میں گرفتار تمام قیدیوں کو عام معافی دیتے ہوئے فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے صدر جوبائیڈن نے بھنگ رکھنے کے الزام میں سزا کاٹنے والوں کے لیے عام معافی کا اعلان کرتے ہوئے تمام ریاستوں کے گورنرز کو ان افراد کی رہائی کے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔
صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ ہزاروں کی تعداد میں شہری صرف بھنگ برآمد ہونے کی وجہ سے مجرم ٹھہرائے گئے جس کے باعث وہ ملازمتوں، گھروں اور تعلیمی مواقعوں سے بھی محروم ہوجاتے ہیں۔
امریکی صدر نے کہا کہ صرف اس وجہ سے کہ کسی سے بھنگ برآمد ہوئی، اسے جیل میں قید رکھنا نہیں چاہیئے۔ میری عام معافی سے جیلوں پر بھی بڑھتا ہوا دباؤ کم ہوگا اور معمولی جرم میں قید افراد نئی زندگی شروع کرسکیں گے۔
صدر بائیڈن نے اس بات پر تعجب کا اظہار کیا کہ ہم بھنگ کو ابھی تک ہیروئن کی طرح کا نشہ سمجھتے ہیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ سیکرٹری صحت اور اٹارنی جنرل بھنگ سے متعلق قوانین کا جائزہ لیں اور ترامیم کی سفارشات مرتب کریں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv