تازہ تر ین

پانچ منٹ میں برقی گاڑی چارج کرنے والی تکنیک

اِنڈیانا: (ویب ڈیسک) ناسا کی جانب سے چاند، مریخ اور اس سے آگے بھیجے جانے والے مشنز کےلیے بنائی جانے والی تکنیک زمین پر برقی گاڑیوں کو پانچ منٹ میں چارج کر سکتی ہے۔
امریکی ریاست اِنڈیانا کی پرڈیو یونیورسٹی کے محققین نے تکنیک کے لیے ناسا کے فلو بوائلنگ موڈیول کا استعمال کیا جس سے تاروں سے 1400 ایمپیئرز کی بجلی گزرنے کی وجہ سے پیدا ہونے والی تپش میں کمی واقع ہوئی۔
چارجنگ کے لیے استعمال ہونے والے جدید چارجر 520 ایمپیئرز کی بجلی فراہم کرتے ہیں جس کی وجہ سے کسی اسٹیشن پر گاڑی چارج کرنے میں کم از کم 20 منٹ کا وقت لگ سکتا ہے اور اس لیے عموماً لوگ آسانی کی پیشِ نظر چارجنگ ساکٹ کے ساتھ کھڑے رہنا پسند کرتے ہیں۔ لیکن یہ نیا نظام پمپ پر ہونے والی چارجنگ کے دورانیے کی نسب کم وقت لگاتا ہے۔
ناسا نے یہ نظام سب سے پہلے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے لیے بنایا گیا تھا جہاں اس کو مائیکرو گریویٹی میں آزمایا گیا تاکہ مستقبل کے خلائی مشنز کے لیے اس کی کامیابی کو یقینی بنایا جاسکے۔
اس ٹیکنالوجی کو بنانے کا مقصد یہ تھا کہ خلاء میں گردش کرتی لیبارٹری اور دیگر اسپیس کرافٹ کو ایسی ٹیکنالوجی کی ضرورت کو پورا کرنا تھا جو مؤثر انداز میں نظاموں کے درمیان توانائی کی منتقلی کر سکے۔
اس ٹیکنالوجی میں پرڈیو یونیورسٹی میں مکینیکل انجینئرنگ کے ایک پروفیسر اِسام مُداور کی دلچسپی پیدا ہوئی اور انہوں نے 2021 میں اس کا ایک نمونہ بنایا جس کا اعلان گزشتہ منگل کو کیا گیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv