تازہ تر ین

رانا صاحب! اس کھیل میں ہماری چونچ اور آپکی دم گم اور عوام مر جائے گی، شہباز گل

اسلام آباد : (ویب ڈیسک) وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ کی گرفتاری کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرںے کے بعد شہباز گل کا کہنا ہے کہ اس سب کھیل کا حل فوری الیکشن ہیں۔
رہنما تحریک انصاف شہباز گل نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ رانا ثنا کے وارنٹ گرفتاری جاری ہو گئے ہیں، میں ابھی بی یہی کہتا ہوں رانا صاحب یہ کھیل جو کھیلا جا رہا ہے اس میں ہماری چونچ اور آپکی دم گم ہو جائے گی اور عوام بھوکی مر جائے گی۔
اس لئے حل صرف ایک ہے فوری الیکشن تا کہ عوام اپنی نمائندہ حکومت چنے جو آ کر عوام کی خدمت کرے اور لوٹ مار بند ہو۔
شہباز گل نے ٹوئٹ میں وفاقی وزیرداخلہ کے وارنٹ گرفتاری کی تصویر بھی شئیر کی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv