تازہ تر ین

اقوام متحدہ نے پاکستان کیلئے انسانی امداد کی اپیل میں 5 گنا اضافہ کر دیا

لاہور: (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ نے پاکستان کیلئے انسانی امداد کی اپیل میں پانچ گنا اضافہ کر دیا، امداد کو 16 کروڑ ڈالر سے بڑھا کر 81 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کر دیا گیا، یو این حکام کے مطابق صورتحال پر قابو پانے کیلئے816 ملین ڈالر درکار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں مون سون کی شدید بارشوں اور گلیشیر پگھلنے کی وجہ سے آنے والے بدترین سیلاب کی وجہ سے تقریباً 1700 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔
پاکستان کئی دہائیوں میں آنے والے بدترین سیلاب کے بعد پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے پھیلاؤ پر قابو پانے کی کوشش کر رہا ہے، حکومت پاکستان اوراقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ سیلاب کا سبب موسمیاتی تبدیلی ہے۔
پاکستان کے لئے اقوام متحدہ کے رابطہ افسر جولین ہارنائس نے جنیوا میں بریفنگ کے دوران بتایا کہ اقوام متحدہ نے پاکستان کے لیے اپنی انسانی ہمدری کی بنیاد پر امداد کی اپیل کو 16 کروڑ ڈالر سے پانچ گنا بڑھا کر 81 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کر دیا ہے۔ ہم موت اور تباہی کے دوسرے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے متاثرہ علاقوں میں صحت، غذا، پانی اور صفائی کی خدمات کی فراہمی میں اضافے کے لئے حکومت کی مدد کرنے کی خاطر تیزی سے کام نہ کیا تو بچوں کی بیماریوں میں اضافہ ہو گا اور یہ بہت خوفناک ہوگا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv