تازہ تر ین

سائفر معاملے پر جو کچھ کیا گیا، اس کی کوئی معافی نہیں: اسحاق ڈار

لاہور: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سائفر کے معاملے پر پاکستان میں سیریس سیکیورٹی بریچ ہوا ہے، عمران خان کو عدم اعتماد کے دوران نکالا گیا، عمران خان نے سائفر کا سہارا لیکر اپنی سٹوری بنائی، آڈیو لیکس سے ان کا پلان سامنے آگیا۔سائفر والے معاملے پر جو کچھ کیا گیا، اس کی کوئی معافی نہیں ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ماڈل ٹاؤن میں پارٹی کا اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں وفاقی وزراء سردار ایاز صادق، احسن اقبال، مریم اورنگزیب سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے۔
اجلاس میں ‏عوام کو مہنگائی سے ریلیف دینے کے مختلف آپشنز پر غور کیا گیا۔ شرکا نے اجلاس میں مسلم لیگ ن کی تنظیم سازی اور سائفر کے معاملے پر مشاورت کی۔
اجلاس میں پنجاب میں ضمنی انتخابات، ان ہاؤس تبدیلی اور نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے آئینی و قانونی امور بحث کی گئی۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماؤں کے ہمراہ لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ سائفر کے معاملے پر پاکستان میں سیریس سیکیورٹی بریچ ہوا ہے، عمران خان کو عدم اعتماد کے دوران نکالا گیا، عمران خان نے سائفر کا سہارا لیکر اپنی سٹوری بنائی، آڈیو لیکس سے ان کا پلان سامنے آگیا،آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی، قانون کی دھجیاں اڑائی گئیں، تمام چیزوں کا ذمہ دارعمران خان ہے،عمران چاہتا ہے اگر وہ نہیں تو پاکستان پر ایٹم بم گرا دیا جائے، اس کا ایجنڈا ہی پاکستان کو تباہ کرنا ہے،عمران نے معاشی طور پر تو تباہ کر دیا تھا، ملک کوبھکاری بنا کر ڈیفالٹ کی نہج پر کھڑا کردیا گیا،چارسال کی تباہی کا کون ذمہ دارہے؟
انہوں نے مزید کہا کہ کسی ملک میں نیشنل سکیورٹی بریچ کی اجازت نہیں، یہ اتنا سیریس معاملہ ہے، وزیراعظم، کابینہ نے مکمل جائزہ لیا ہے، سائفرغائب ہے، شہبازشریف نے پرنسپل سیکرٹری سے پوچھا کدھر ہے، سائفر وزیراعظم ہاؤس کی پراپرٹی ہے، پرنسپل سیکرٹری نے کہا سائفر تو عمران کو دے دیا تھا۔ اب ثابت ہوگیا سازش حکومت نہیں پی ٹی آئی نے کی تھی، شواہد ہمارے سامنے ہے، یہ نہیں ہوسکتا اب اس کو ہاتھ نہ لگائیں، اس حوالے سے نیشنل سکیورٹی اور کابینہ کی بھی میٹنگ ہو چکی ہے، اس معاملے کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، اگرہم کارروائی نہیں کریں گے تومطلب ہم اپنی آئینی ذمہ داری میں ناکام ہو گئے۔
اسحاق ڈار کہنا تھا کہ پاکستان میں سنجیدہ سکیورٹی بریچ ہوئی ہے، قانون کی دھجیاں اڑانے کا ذمہ دارعمران خان ہے، چارسال کا گند، تباہی چار سے 5 ماہ میں صاف نہیں ہو سکتا تھا، شہباز شریف کی ٹیم نے دن رات کوشش کی ہے، کوشش ہے جوتباہی ہوئی اس کوروکیں گے، وزیراعظم ہاؤس سے سائفرغائب ہونا سنگین معاملہ ہے، پچھلے 5 دن میں معیشت بہتری کی طرف جا رہی ہے، پچھلے 5 دن میں قرضوں میں بھی کمی ہوئی، پٹرولیم مصنوعات میں بھی عوام کوریلیف دیا ہے۔ آنے والے ہفتوں میں چیزیں مزید بہتر ہوں گی، اس وقت ایل سی رُکی ہوئی ہے، آنے والے دنوں میں ہر فیلڈ میں بہتری لائیں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv