تازہ تر ین

عمران خان جمہوری اداروں کا احترام اور اپنا کام کرو: بلاول کا مشورہ

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میرا سابق وزیراعظم عمران خان کو مشورہ ہے جمہوریت کا احترام کرو، جمہوری اداروں کا احترام کرو، اپنا کام کرو۔
ان خیالات کا اظہار بلاول بھٹو زرداری نے واشنگٹن کے ولسن سینٹر میں ہونے والے مکالمے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں آنے والے بدترین سیلابی پانی کو سمندر میں جانے کے لیے مہینوں درکار ہیں، اب ہمیں ایک اور قدرتی آفت کا سامنا ہے، وہ صحت کے مسائل سے متعلق ہے۔
ایک سوال کے جواب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر ہماری سیاسی مصروفیات کچھ بھی ہوں، ہمیں حالات کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا۔ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنا اس وقت کی فوری ضرورت ہے۔ کرپشن امریکا سمیت پوری دنیا میں ہے، اس کا مطلب یہ نہیں ہے آپ ان ممالک کے لوگوں کو موسمیاتی تبدیلیوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیں۔
وفاقی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے مقابلہ کے دوران ہمارے 80 ہزار افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، ملک میں تقریباً ہر روز دہشت گردانہ حملے ہوتے تھے، نہیں چاہتے ہمیں اس طرح کے مسائل کا دوبارہ سامنا کرنا پڑے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتے ہیں، بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے بھارت کی سیکولر شناخت کو ختم کر کے ہندوتوا پالیسی کو اپنا لیا ہے،
بلاول کا مزید کہنا تھا کہ آج بھی میرا عمران خان کو یہی مشورہ ہے جمہوریت کا احترام کرو، جمہوری اداروں کا احترام کرو، اپنا کام کرو اور اپنی ذاتی انا سے بالاتر ہو کر دیکھو۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv