تازہ تر ین

مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست، لاہور ہائیکورٹ کا 2 رکنی بنچ تشکیل

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر سماعت کے لیے 2 رکنی بنچ تشکیل دے دیا۔
جسٹس سید شہباز رضوی اور جسٹس اسجد جاوید گھرال بنچ میں شامل ہیں۔ لاہور ہائی کورٹ کا 2 رکنی بنچ مریم نواز کی درخواست پر کل سماعت کرے گا۔
خیال رہے کہ مریم نواز نے پاسپورٹ واپسی کے لیے آج دوبارہ لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔
درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ چار سال سے پاسپورٹ عدالتی تحویل میں ہے،ابھی تک نیب چوہدری شوگر مل کا چالان پیش نہیں کر سکا۔عدالت نے میرٹ پر ضمانت منظور کی،لمبے عرصے کے لیے کسی شخص کو اس کے بنیادی حق سے محروم نہیں رکھا جا سکتا،۔
انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف اور ایان علی کے کیسز کے فیصلے اس کی نظیر ہیں۔ مریم نواز نے استدعا کی کہ عدالت پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv