تازہ تر ین

پاکستان ریلوے کے افسران چار ماہ کے ٹریول اور ڈیلی الاؤنسز نہیں لیں گے، خواجہ سعد رفیق

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان ریلوے کے گریڈ 17 سے 22 تک کے افسران چار ماہ کے ٹریول اور ڈیلی الاؤنسز نہیں لیں گے۔اس بات کا اعلان پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے کے گریڈ 17 سے 22 تک کے افسران 4 ماہ کے ٹریول اور ڈیلی الاؤنسزنہیں لیں گے۔وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے مطابق ریلوے افسران جون سے ستمبر تک کے ٹریول اور ڈیلی الاؤنسز نہیں لیں گے۔خواجہ سعد رفیق کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ریلوے افسران کا الاؤنسز نہ لینے کا فیصلہ پاکستان ریلویز کے محدود وسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv