تازہ تر ین

اسٹیٹ لائف کی 4 اپیلیں مسترد: جائز دعوے مسترد کر کے بد انتظامی کا ارتکاب کیا، صدر مملکت

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وفاقی محتسب کے فیصلوں کے خلاف اسٹیٹ لائف کی چار اپیلیں مسترد کردی ہیں۔صدر مملکت نے اسٹیٹ لائف کو پالیسی ہولڈرز کے اہل خانہ کو انشورنس کی رقم ادا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 17 لاکھ 80 ہزار روپے ادا کیے جائیں۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ اسٹیٹ لائف نے دعویداروں کے جائز دعوے مسترد کر کے بدانتظامی کا ارتکاب کیا۔ڈاکٹر عارف علوی نے پالیسیاں لیتے وقت جان بوجھ کر بیماریاں خفیہ رکھنے کا اسٹیٹ لائف کا الزام مسترد کردیا اور کہا کہ اپیلیں کرتے ہوئے اسٹیٹ لائف نے اپنے ہی فیلڈ افسرز کی رپورٹوں کو نظر انداز کیا، فیلڈ افسرز کی رپورٹوں کی مطابق تمام بیمہ شدہ افراد مکمل طور پر صحت مند تھے۔صدر مملکت نے کہا کہ ناقابل تردید ثبوتوں کے بغیر لائف انشورنس کلیمز مسترد کرنا انتہائی غیر منصفانہ عمل ہے، 30 دنوں میں محتسب کو تعمیل کی رپورٹ جمع کرائی جائے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv