تازہ تر ین

جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کیلئے پاک چین تعاون ناگزیر ہے: خواجہ آصف

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاک چین دوطرفہ میکنزم، سٹریٹجک ڈائیلاگ اور انسداد دہشت گردی سے متعلق مشاورت کو سراہتے ہوئے کہا ہےکہ دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان سٹریٹجک تعلقات باہمی اعتماد پر مبنی ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے چینی وفد سے ملاقات کے دوران کیا، وزیر دفاع نے معزز مہمان کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ چین کے ساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا سنگ بنیاد ہے جس کی بنیاد علاقائی اور عالمی مسائل پر ہم آہنگی پر مبنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان علاقائی اور عالمی فورمز پر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں چین کی سفارتی حمایت کو سراہتا ہے۔ پاک چین سیکیورٹی تعاون علاقائی استحکام کا ستون ہے،خطرات کے باوجودسی پیک میں سیکورٹی اورانٹیلی جنس شیئرنگ میں اضافہ ہوا ہے۔ جنوبی ایشیا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے دفاعی شعبے میں پاک چین تعاون ناگزیر ہے۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ پاک بحریہ نے گوادر بندرگاہ اور پاکستان کے ساحل کے ساتھ سی پیک کے تمام منصوبوں کی میری ٹائم سیکیورٹی کو یقینی بنانے کو اولین ترجیح دی ہے۔اس لیے دونوں ممالک کے لیے مختلف شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنے میں بہت وسعت موجود ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv