دبئی: (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان نے ملک بھر میں آنے والی شدید بارشوں اور بدترین سیلاب کے باعث پیدا ہونے والی تباہی کے بعد مدد کی اپیل کر دی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ میرا دل ملک بھر میں ہونے والی ریکارڈ توڑ بارش اور بدترین سیلاب کے متاثرین کے ساتھ ہے۔
قومی ٹیم کے اوپننگ بیٹر نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے آپ جس طرح بھی ہوسکے متاثرین کی مدد کریں۔
فخر زمان نے آخر میں لکھا کہ اللہ میرے ملک پر اپنا کرم کرے۔ آمین