تازہ تر ین

امریکا کا 25 سال بعد سوڈان میں سفیر تعینات

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکا نے 25 برسوں بعد سوڈان میں سفیر مقرر کردیا جنھوں نے خرطوم میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سوڈان کے دارالحکومت میں امریکی سفیر جان گوڈفری نے اپنا عہدہ سنبھال لیا۔ 25 سال بعد پہلی بار امریکی سفیر کی تعیناتی اس وقت ہوئی ہے جب امریکا نے سوڈان کو دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والی ریاستوں کی فہرست سے نکال دیا۔
امریکا اور سوڈان کے درمیان تعلقات معزول صدر عمر البشیر کے تین دہائیوں کے دور حکومت کے ابتدا میں ہی شدید کشیدہ ہو گئے تھے۔ امریکا نے 1993 میں سوڈان کو بلیک لسٹ کردیا تھا اور شدید اقتصادی پابندیاں عائد کر دی تھیں۔
امریکا نے الزام عائد کیا تھا کہ 1992 سے 1996 کے دوران سوڈان نے القاعدہ کے بانی اسامہ بن لادن کو پناہ دی تھی اور یہ میزبانی باقاعدہ اُس وقت کے صدر عمر البشیر کی ایما پر ہوئی تھی اور انھوں نے اس معاملے پر امریکا کی کوئی بھی بات سننے سے انکار کردیا تھا۔
امریکی سفیر کی سوڈان اُس وقت آمد ہوئی ہے جب وہاں فوج کے سربراہ عبدالفتاح البرہان کی سربراہی میں گزشتہ سال کی فوجی بغاوت کے بعد سے قائم حکومت کو بدامنی اور گرتی ہوئی معیشت کا سامنا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv