تازہ تر ین

حلیم عادل شیخ کی عبوری ضمانت میں 17 اگست تک توسیع

کراچی: (ویب ڈیسک) اینٹی انکروچمنٹ عدالت نے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی عبوری ضمانت میں 17 اگست تک توسیع کر دی۔
کراچی کی اینٹی انکروچمنٹ عدالت میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کے خلاف تجاوزات کا کیس کی سماعت ہوئی، حلیم عادل شیخ کے وکلا نے عدالت میں میڈیکل رپورٹس جمع کروادی۔
حلیم عادل کے وکلاء نے عدالت میں موقف اپنایا کہ حلیم عادل شیخ کورونا کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے، عدالت کا آئندہ سماعت پر اینٹی انکروچمنٹ حکام کو کیس کی فائل پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے حلیم عادل شیخ کی عبوری ضمانت میں آئندہ سماعت تک توسیع کردی جبکہ درخواست ضمانت کی سماعت 17 اگست تک ملتوی کردی۔
عدالت مقدمے میں ضمانت کی توثیق سے متعلق فیصلہ آئندہ سماعت پر کرے گی ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv