اسلام آباد: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ق کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان سے ملاقات کی۔
پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں لکھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی۔
انہوں نے لکھا کہ عمران خان نے ہمیں وزارتِ اعلیٰ دی ہے ، ہمیں مزید کچھ نہیں چاہیے، پی ٹی آئی چیئر مین پنجاب کابینہ کے دوسرے مرحلے کے دوران مزید وزارتیں دینے کیلئے مہربان تھے۔