تازہ تر ین

نینسی پلوسی کے تائیوان پہنچنے پر چین کا سخت رد عمل، ایک اور دھمکی دے دی

بیجنگ: (ویب ڈیسک) امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی چین کی جانب سے سخت انتباہ کے باوجود تائیوان پہنچ گئیں۔
فرانسیسی خبر ایجنسی اے ایف پی نے دعویٰ کیا ہے کہ نینسی پلوسی کا طیارہ تائیوان لینڈ کرگیا ہے۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے بھی نینسی پلوسی کا طیارہ تائیوان پہنچنےکی تصدیق کی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق امریکی اسپیکر ملائیشیا سے تائیوان پہنچی ہیں، اس کے بعد وہ جنوبی کوریا اور جاپان بھی جائیں گی۔
چین نے متعدد بار خبردار کیا تھا کہ امریکی اسپیکرکا دورہ تائیوان چین کےاندرونی معاملات میں مداخلت ہوگا۔
چین کا کہنا تھا کہ نینسی پلوسی نے تائیوان کا دورہ کیا تو چینی فوج ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر نہیں بیٹھےگی، چین اپنی خود مختاری، علاقائی سالمیت کےدفاع کے لیے سخت جوابی اقدامات کرے گا، امریکی اسپیکر کا دورہ تائیوان خوفناک سیاسی اثرات کا باعث بنےگا۔
اب نینسی پلوسی کے تائیون پہنچنے کے بعد چین کی وزارت خارجہ کا سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔
عرب میڈیا میڈیا کے مطابق چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی آگ سے کھیلنے کی کوشش کر رہے ہیں، چین تائیوان میں امریکی نقل وحرکت کو ہرگز برداشت نہیں کرےگا، امریکا بدمعاشی کی سیاست پر گامزن ہے، نینسی پلوسی کا دورہ تائیوان کا اختتام امریکیوں کیلئے اچھا ثابت نہیں ہوگا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv