تازہ تر ین

رانا ثنا اللہ پر مقدمہ میں نے نہیں اے این ایف نے بنایا، شہریار آفریدی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ رانا ثنا اللہ پر مقدمہ میں نے نہیں اے این ایف نے بنایا تھا۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ رانا ثنااللہ کا فیصلہ عدالت نے کرنا ہے، پی ٹی آئی کیلئے فرنٹ پیج پر ہوں۔
یاد رہے کہ چند روز پہلے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چودھری نے رانا ثنااللہ کے خلاف کیس کو غلط قرار دیا تھا۔
نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ رانا ثنااللہ کے ساتھ زیادتی ہوئی ان پر کیس نہیں بننا چاہئے تھا۔
انہوں نے کہا کہ رانا ثنااللہ کے اوپر کیس تحریک انصاف نے نہیں بنایا بلکہ کسی اور نے بنایا جس کے بارے میں وہ جانتے ہیں، شہریار آفریدی نے جو کیا وہ غلط تھا۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ میں نے کابینہ اجلاس میں اس کیس سے متعلق سوال پوچھا تو متعلقہ افسر اٹھ کر چلا گیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv