تازہ تر ین

قومی اسمبلی میں عدالتی اصلاحات کی پارلیمانی کمیٹی کے قیام کی قرارداد متفقہ طورپرمنظور

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کے معاملے پر ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کی مسلم لیگ ق کے 10 ووٹ مسترد کیے جانے کی رولنگ کالعدم قرار دینے کے بعد قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران عدالتی اصلاحات سے متعلق قرار داد ایوان میں متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔
سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے تجویز پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ جناب اسپیکر آج ہی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی بنائیں۔
اجلاس کے دوران وفاقی وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ نے عدالتی اصلاحات کے لیے پارلیمانی کمیٹی کے قیام کے معاملے پر تحریک ایوان میں پیش کی۔
وفاقی وزیر قانون کی جانب سے عدالتی اصلاحات سے متعلق ایوان میں پیش کی گئی قرار داد کو متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv