تازہ تر ین

عسکری قیادت کے خلاف رکن پارلیمنٹ کے بیان پر کینیڈین ہائی کشمنر کی دفتر خارجہ طلبی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) دفتر خارجہ نے کینیڈین رکن پارلیمنٹ ٹام کیچ کے پاکستان اور عسکری قیادت کے خلاف مضحکہ بیان پر کینیڈین ہائی کمشنر کو طلب کر کے شدید احتجاج کیا ہے۔
کینیڈین رکن پارلیمنٹ کی جانب سے پاکستان اور عسکری قیادت کے خلاف مضحکہ خیز و غیر ذمہ دارانہ بیان دینے پر اسلام آباد میں تعینات کینیڈا کے ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کینیڈین ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا اور واضح کیا گیا کہ مذکورہ بیان سفارتی آداب و تعلقات کے خلاف ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سفارت کار کو آگاہ کیا گیا کہ کینیڈا کے رکن پارلیمنٹ ٹام کیچ کا پاکستان کے خلاف حالیہ بیان سفارتی اصولوں کی خلاف ورزی اور انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے۔
یہ فوری طور پر واضح نہیں ہے کہ کینیڈا کے قانون ساز کو پاکستان کی سیاسی صورتحال کے بارے میں کس نے رابطہ کیا یا انہیں بریفنگ دی۔
ٹام کیج ہاؤس آف کامنز میں کلگرے شیپرڈ کے لیے کینیڈین پارلیمنٹیرین ہیں۔ انہوں نے مالیات اور خارجہ امور کی کمیٹیوں میں خدمات انجام دی ہیں اور وہ 43ویں پارلیمنٹ کے سابق قومی قدامت پسند کاکس کے چیئرمین بھی ہیں۔ ان پر پاکستان کے خلاف دشمن گروپوں کے لیے مہم چلانے کا الزام ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv