تازہ تر ین

اسرائیلی پارلیمنٹ تحلیل، تین برس میں پانچویں مرتبہ عام انتخابات کا اعلان

تل ابیب: (ویب ڈیسک) اسرائیلی وزیر اعظم نے پارلیمنٹ کو تحلیل کرکے قبل از وقت انتخابات کرانے کا اعلان کردیا، صیہونی ریاست میں 3 برس کے دوران تیسری مرتبہ الیکشن کا انعقاد ہورہا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی رکن پارلیمنٹ غیدہ ریناوی کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد اتحادی حکومت ایوان میں اکثریت کھو بیٹھی تھی جس کے بعد نفتالی بیننٹ نے اتحادیوں کو یکجا کرنے کی کوشش کی تاہم ناکام رہے۔
اکثریت کھونے کے بعد وزیراعظم نفتالی بیننٹ نے اگلے ہفتے پارلیمنٹ (کنیسٹ) تحلیل کرنے اور قبل از وقت انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد وزیر خارجہ یائر لاپیڈ عبوری وزیراعظم ہوں گے۔
پارلیمنٹ تحلیل ہونے کے بعد اسرائیل کی 36 ویں حکومت مؤثر طور پر ختم ہو جائے گی اور تین برس کے دوران صیہونی ریاست میں پانچویں مرتبہ الیکشن کا انعقاد ہوگا۔
واضح رہے کہ مئی میں خاتون رکن پارلیمنٹ غیدہ ریناوی کے پارلیمانی رکنیت سے استعفیٰ دینے کے بعد اسرائیل کی موجودہ اتحادی حکومت کل 120 میں سے صرف 59 ارکان کی حمایت حاصل ہے، غیدہ ریناوی سے قبل بھی ایک رکن پارلیمنٹ اتحادی حکومت سے علیحدگی اختیار کرچکا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv