تازہ تر ین

امریکی قومی سلامتی کے مشیرکورونا کا شکار

امریکا : (ویب ڈیسک) امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیون کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی قومی سلامتی کے مشیرکے ترجمان کا کہناہےکہ جیک سلیون ایک ہفتہ قبل امریکی صدر جوبائیڈن کے ہمراہ 7 ترقی یافتہ معیشتوں کے اجلاس میں شریک تھے تاہم اس دوران جیک سلیون کا بائیڈن سے کوئی قریبی رابطہ نہیں رہا اور نہ ہی اس دوران ان میں کوئی علامت ظاہر ہوئی تھی ۔ ترجمان کے مطابق یہ جیک سلیون کا پہلا کورونا انفیکشن ہے۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سلیون نے گزشتہ روز سینیگال کی وزیر خارجہ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی تھی جب کہ اس سے قبل انھوں نے لکسمبرگ میں چین کے اعلیٰ سفارت کار سے ساڑھے 4 گھنٹے ذاتی طور پر بھی ملاقات کی تھی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv