تازہ تر ین

ہرنائی میں مزدوروں کے کیمپ پردہشتگردوں کا حملہ، ایک مزدور جاں بحق،7 لاپتہ

بلوچستان : (ویب ڈیسک) بلوچستان میں ہرنائی کے قریب مزدوروں کے کیمپ پر دہشت گردوں نےحملہ کردیا۔ فائرنگ سے ایک مزدور جاں بحق ہو گیا جب کہ دو مزدور زخمی ہوئے ہیں۔
سیکیورٹی فورسز کے مطابق حملے میں کیمپ کے 7 مزدور لاپتا بھی ہوئے ہیں۔ مزدور ہرنائی کوئٹہ روڈ کی تعمیرانی کمپنی کےلیے کام کرتے تھے۔ لاش اور زخمیوں کو کوئٹہ ریفر کر دیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حملے کے وقت کیمپ میں 16 مزدور موجود تھے۔ چھ مزدور محفوظ ہیں جب کہ لاپتا ہونے والے 7 مزدوروں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔
مزدوروں کے کیمپ پر حملے کے بعد فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ علاقے کی مکمل ناکہ بندی کرتے ہوئے ملزموں کی تلاش شروع کر دی گئی۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے ہرنائی میں مزدوروں کے کیمپ پر حملے کی مذمت کی ہے اور واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے ۔
وزیراعلی بلوچستان نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ دہشت گردوں کے عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونگے ۔
عبدالقدوس بزنجو نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv