تازہ تر ین

موبائل فون صارفین کی شکایت پر وزیراعظم شہباز شریف کا بڑا اقدام

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) موبائل فون صارفین کی شکایت پر وزیراعظم شہبازشریف کا بڑا اقدام سامنے آگیا۔
پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے صارفین کے ڈیٹا کے تحفظ کیلئےعملی اقدامات کا نفاذ شروع کر دیا۔
صارفین کا ڈیٹا بغیر اجازت تشہیری کمپنیوں کو دینے پر پی ٹی اے کو جرمانہ عائد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سربراہ اسٹریٹجک ریفارمز سلمان صوفی کا کہنا ہے کہ جون کےآخرتک تمام تکنیکی ضابطےمکمل کر لئے جائیں گے۔ تشہیری میسیجز وصول کرنے یا پابندی کا اختیار موبائل صارف کو فراہم کر دیا گیا۔
سلمان صوفی کا کہنا تھا کہ اصلاحات کیلئےجولائی میں کانفرنس میں تجاویز کو پالیسی کا حصہ بنا کر اطلاق کیا جائے گا، حکومت صارفین کےڈیٹاکےتحفظ کیلئےاقدامات اٹھارہی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv