تازہ تر ین

کسان کی ہیلی کاپٹر خریدنے کے لئے بینک سے قرض کی درخواست

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں ایک کسان نے ہیلی کاپٹر خریدنے کے لئے بینک سے قرض کی درخواست کردی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مہاراشٹرا میں ایک 22 سالہ نوجوان نے ہیلی کاپٹر خریدنے اور اسے کرائے پر دینے کے لیے بھارتی 6 کروڑ روپے سے زائد کے بینک قرض کے لیے درخواست دی اور دعویٰ کیا کہ کھیتی باڑی سے وہ اچھا منافع حاصل کرنے میں ناکام رہا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہنگولی ضلع کے تکٹوڈا گاؤں کے رہنے والے کیلاس پتنگے دو ایکڑ زمین کے مالک ہیں، اس نے دو سال تک سویا بین کاشت کی لیکن اس سے زیادہ منافع نہیں ہوا۔ لہٰذا اس نے جمعرات کو اپنے قرض کی درخواست کے ساتھ گورگاؤں کے ایک بینک سے رجوع کیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv