تازہ تر ین

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارتی مسلمانوں پر تشدد انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیدیا

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کر دیا، مودی حکومت کے مسلمان مظاہرین پر تشدد کو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دے دیا۔
بھارت میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سربراہ آکار پٹیل کا کہنا ہے کہ امتیازی سلوک پر آواز اٹھانے والے مسلمانوں پر حکومت پُرتشدد کریک ڈاون کر رہی ہے، من مانی حراست اور گھروں کو مسمار کرنا ناقابل برداشت ہے۔ مظاہرین پر طاقت کا بےتحاشا استعمال انسانی حقوق کے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے حراست میں لیے گئے مظاہرین کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا بھی مطالبہ کیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv