تازہ تر ین

فیٹف کا اجلاس جاری، پاکستان کی جانب سے پیشرفت کا جائزہ، گرے لسٹ سے نکلنے کا امکان

برلن : (ویب ڈیسک) ایف اے ٹی ایف کا اجلاس جرمنی میں جاری ہے جہاں پاکستان کی جانب سے پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس جرمنی کے شہر برلن میں 17جون تک جاری رہے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر مملکت حنا ربانی کھر ایف اے ٹی ایف اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گی، اجلاس میں ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان کے تحت پاکستان کی پیشرفت پر گفتگو ہوگی، پلینری انٹرنیشنل کوآپریشن ریویو گروپ آئی سی آر جی کی سفارشات کا جائزہ لے گی، وزیر مملکت ایف اے ٹی ایف کے نئےاور سبکدوش ہونے والے صدور سے ملاقاتیں کریں گی، ایگزیکٹو سیکریٹری اور رکن ممالک کے وفود کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں شیڈول میں شامل ہے۔
وزیر مملکت جرمنی دوطرفہ تعلقات کے تناظر میں جرمنی کے معززین سے ملاقاتیں بھی کریں گی، ترجمان کے مطابق پاکستان کوگرے لسٹ سے نکالے جانےکا امکان ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv