تازہ تر ین

امریکا اور یورپ سمیت کئی ملکوں کی اسٹاک مارکیٹس کریش کرگئیں

نیویارک: (ویب ڈیسک) امریکا اور یورپ سمیت دنیا کے کئی ملکوں کی اسٹاک مارکیٹس شدید مندی کے بعد کریش کرگئیں۔
یورپ سمیت کئی ملکوں کی اسٹاک مارکیٹس گرگئیں، ٹوکیو اور ہانگ کانگ مارکیٹس میں بھی کاروبارکے آغاز میں مندی دیکھی گئی۔
امریکی ایس اینڈ پی میں 3.9 فی صد کی گراوٹ دیکھی گئی، فرانس اور جرمنی کی مارکیٹس میں 2 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
ادھر بٹ کوائن کی قیمت بھی 18 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی، امریکی سرمایہ کارشرح سود میں اضافے کے خدشات سے خوفزدہ ہیں ۔
امریکا میں مہنگائی40 برس میں بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے،70 فیصد امریکی اقتصادی ماہرین نے خبردار کیا ہےکہ اگلے برس امریکی معیشت کساد بازاری کا شکار ہوجائے گی۔
رواں ہفتے امریکا کی جانب سے افراط زر پر قابو پانے کے لیے شرح سود میں متوقع اضافے سے بھارتی روپیہ بھی ڈالرکے مقابلے میں ریکارڈ کم ترین سطح پر آگیا اور بھارتی روپیہ پہلی بار 78.28 فی ڈالر تک پہنچ گیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv