تازہ تر ین

چھوٹے تاجروں پر بڑا ٹیکس لگ گیا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی بجٹ میں چھوٹے تاجروں پر بڑا ٹیکس لگا دیا گیا۔
30 ہزار روپے ماہانہ بجلی کا بل آنے پر دکاندار کو3 ہزار روپے فکسڈ ٹیکس دینا ہوگا۔ 30 سے 50 ہزار روپے ماہانہ بجلی کا بل آیا تو دکاندار پانچ ہزار روپے ٹیکس دے گا۔
50 ہزار سے ایک لاکھ روپے ماہانہ بل پر 10 ہزار روپے ٹیکس لگے گا۔ مہنگی گھڑیاں اور بڑی کاریں بیچنے والوں پر 50ہزار روپے ماہانہ ٹیکس کی تجویز ہے۔
وزیرخزانہ کا کہنا ہے کہ فکسڈ ٹیکس دینے والوں کو ایف بی آر تنگ نہیں کرے گا۔ ایف بی آر کو سیلز ٹیکس ادا نہ کرنے والے دکانداروں کی بجلی اور گیس کے کنکشن کٹوانے کا اختیار دے دیا گیا۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv