تازہ تر ین

پاکستان میں غیر قانونی مقیم افغان موسیقاروں کی ضمانت منظور

کراچی: (ویب ڈیسک) بغیر سفری دستاویزات غیر قانونی طور پر پاکستان آنے والے افغان موسیقاروں کی ضمانت منظور کرلی گئی۔
رپورٹ کے مطابق پشاور کی عدالت نے افغانستان میں طالبان حکومت کے قیام کے بعد غیر قانونی طور پر پاکستان آنے والے افغان موسیقاروں کی 90 ہزار کے دو نفری مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی ہے۔
عدالت نے کہا کہ کسی کو بھی سفری دستاویز ات کے بغیر پاکستان رہنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو گرفتار کر کے واپس افغانستان بھیجا جائے گا۔
پولیس کے مطابق کچھ دن قبل پڑوسیوں نے شکایت کی تھی کہ ساری رات شور ہوتا ہے جس پر پولیس کی جانب سے کارروائی کی گئی تو پتا چلا کہ یہ افغانی موسیقار ہیں اور ان کے پاس سفری دستاویزات نہیں جوکہ جرم ہے۔
تاہم پشاور کی تہکل پولیس نے انہیں غیرقانونی مقیم ہونے پر فارنر ایکٹ سیکشن 14 کے تحت گرفتار کیا کر لیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ افغانستان میں طالبان حکومت کے قیام کے بعد یہ لوگ فرار ہوکر غیر قانونی طورپر پاکستان آگئے تھے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روزپشاور پریس کلب کے سامنے افغان فنکاروں کی گرفتاریوں کے خلاف پاکستانی فنکاروں نے احتجاج بھی کیا تھا، پاکستانی فنکاروں نے مطالبہ کیا تھا کہ افغان موسیقاروں کو واپس نہ بھیجا جائے بلکہ انہیں پاکستان میں رہنے کی اجازت دی جائے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv