تازہ تر ین

اسرائیلی فورسز نے فلسطینی شہریوں کا گھر منہدم کر دیا، مظاہرین پر فائرنگ

مقبوضہ بیت المقدس: (ویب ڈیسک) مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز نے فلسطینی شہریوں کا گھر منہدم کر دیا، احتجاج کرنے والوں پر بھی گولیاں برسا دیں۔
ظالمانہ کارروائی جینن شہرمیں کی گئی جہاں صیہونی فورسز نے نہ صرف غریب فلسطینی کے گھر کو منہدم کیا بلکہ احتجاج کرنے والوں پر بھی فائرنگ کر دی۔ اسرائیلی فورسزکی فائرنگ سے ایک نوجوان شہید اور چھ زخمی ہو گئے۔
فلسطینی محکمہ صحت کے مطابق چوبیس سالہ بلال کو سینے اورٹانگ میں گولیاں لگیں، فائرنگ سے زخمی ہونے والے دیگر چھ نوجوانوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv