تازہ تر ین

شہباز شریف کی ترک صدارتی محل میں آمد؛ طیب اردوان نے پُرتپاک استقبال کیا

انقرہ: (ویب ڈیسک) ترک صدر رجب طیب اردوان نے ترک صدارتی محل میں وزیر اعظم شہباز شریف کی آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا ہے۔
صدارتی محل میں منعقد استقبالیہ تقریب میں دونوں ممالک کے قومی ترانے کی دھنیں بجائی گئی اور وزیر اعظم شہباز شریف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
بعدازاں شہباز شریف نے ترک کابینہ کے اراکین سے رسمی ملاقات کی جس بعد وزیر اعظم نے رجب طیب اردوان سے وفد میں شامل وزرا کی ملاقات کرائی۔
اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے وفد کے ہمراہ جمہوریہ ترکی کے بانی غازی مصطفیٰ کمال اتاترک کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔
اس سے قبل ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اولو نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کا سرکاری دورہ ترقی دو طرفہ تعلقات میں ’نئی جہت‘ پیدا کرے گا۔
ترک نیوز ایجنسی ’انادولو‘ کے مطابق انہوں نے انقرہ میں منعقد ایک اجلاس کے بعد سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ ’برادر ملک پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی، ان کا بروقت دورہ ہمارے شاندار تعلقات میں نئی ​​جہت کا سبب بنے گا۔
خیال رہے کہ وزیر اعظم شہباز 3 روزہ سرکاری دورے پر ترکی کے دارالحکومت پہنچے ہیں اور اپریل میں اقتدار سنبھالنے کے بعد ان کا ترکی کا پہلا دورہ ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv