تازہ تر ین

ہم گن پوائنٹ یا کسی کے دباؤ میں قانون سازی کرنا نہیں چاہتے: بلاول بھٹو زرداری

انقرہ: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم گن پوائنٹ یا کسی کے دباؤ میں قانون سازی کرنا نہیں چاہتے۔
ترک میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے وفاقی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے عوام کا تعلق مضبوط تاریخی بنیادوں پر استوار ہے، دونوں ملکوں کے معاشی تعلقات میں بہت پوٹینشل ہے، ہماری دو طرفہ تجارت صرف 1 ارب ڈالر ہے، موجودہ وزیر اعظم اس تجارت کو 5 ارب ڈالر تک لے جانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ اپوزیشن انتخابی اصلاحات کے بغیر الیکشن چاہتی ہے، ہماری حکومت صاف اور شفاف انتخابات کے لیے انتخابی اصلاحات کرنے کی خواہشمند ہے، ہم گن پوائنٹ یا کسی کے دباؤ میں قانون سازی کرنا نہیں چاہتے، ہم نے انتخابی اصلاحات کا پہلا مرحلہ شروع کردیا جو پارلیمنٹ سے پاس ہوچکا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv