تازہ تر ین

غیرت کے نام پر اور ماڈلنگ کرنے پر بھائیوں کے ہاتھوں 2 لڑکیاں قتل ہوگئیں

پنجاب کے دو شہروں میں 2 بہنوں کو ان کے سگے بھائیوں نے قتل کردیا۔

پہلا واقعہ چیچہ وطنی کے نواحی علاقے میں پیش آیا جہاں بھائی نے غیرت کے نام پر اپنی بہن کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق واقعےکا مقدمہ کرلیا گیا ہے، معاملےکی تحقیقات جاری ہیں اور ملزم کو بھی تلاش کیا جا رہا ہے۔

بھائی کے ہاتھوں بہن کے قتل کا ایک اور واقعہ اوکاڑہ میں پیش آیا جہاں ایک بھائی نے ماڈلنگ کرنے پر اپنی بہن کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق 22 سالہ سدرہ فیصل آباد میں ماڈلنگ کرتی تھی، مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

واقعےکا مقدمہ بھائی کے خلاف درج کرلیا گیا ہے اور ملزم کی تلاش جاری ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv