تازہ تر ین

وزیراعظم شہباز شریف سعودیہ کے بعد متحدہ عرب امارات پہنچ گئے

ابوظبی: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی پہنچ گئے۔
وزیرِ اعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ دورے پر ابو ظبی پہنچے ہیں۔ وفاقی وزرا بلاول بھٹو زرداری، خواجہ آصف، مولانا اسعد محمود، مفتاح اسماعیل، مریم اورنگزیب، شاہ زین بگٹی، خالد مقبول صدیقی اور محسن داوڑ بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں۔
متحدہ عرب امارات کے وزیرِ انصاف عبداللہ بن سلطان بن عود آل نعیمی نے وزیرِ اعظم اور پاکستانی وفد کا استقبال کیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف اور یو اے ای کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر اور ابو ظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان کی ملاقات ہوگی۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کا 3 روزہ دورہ کیا اور منصب سنبھالنے کے بعد ان کا پہلا غیرملکی دورہ تھا۔
دورے میں وزیراعظم نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات بھی کی۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv