کابل: (ویب ڈیسک) افغانستان کی حکومت نے ماہِ شوال 1443 ہجری کا چاند نظر آنے کا اعلان کرتے ہوئے کل ملک بھر میں عید الفطر منانے کا اعلان کردیا۔
افغان میڈیا رپورٹ کے مطابق افغانستان کے مختلف علاقوں سے ماہِ شوال کے چاند کی شہادات موصول ہوئیں جس کے بعد حکومت نے کل عید الفطر منانے کا اعلان کیا۔
افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بھی چاند نظر آنے کا اعلان کردیا۔
امارات اسلامیہ افغانستان کے چیف جسٹس اور رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ شیخ الحدیث مولوی عبدالحکیم حقانی نے بروز اتوار ملک بھر میں عید الفطر منانے کا اعلان کیا۔
انہوں نے عید الفطر کی آمد پر امت مسلمہ اور افغان قوم کو مبارک باد بھی پیش کی۔