تازہ تر ین

امریکی ڈالر سستا، سٹاک مارکیٹ میں بڑی مندی، اربوں کا نقصان

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال کے باعث بڑی مندی ریکارڈ کی گئی۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید 24 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی نئی قیمت 185 روپے 87 پیسے سے کم ہو کر 185 روپے 63 پیسے ہو گئی ہے۔
اُدھر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں غیر یقینی سیاسی صورتحال برقرار ہے جس کے باعث 100 انڈیکس میں 283.89 پوائنٹس کی مندی کے بعد 45249.41 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ بند ہوا۔ پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.62 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی جبکہ 15 کروڑ 53 لاکھ 66 ہزار 19 شیئرز کا لین دین ہوا ، مندی کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑ گیا۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv