تازہ تر ین

سچن کی سالگرہ یاد رہی، لیکن عمران خان کو بھول گئے ؟ شان شعیب اختر سے ناراض

لاہور: (ویب ڈیسک) فلمی سپر اسٹار شان کرکٹ سپر اسٹار شعیب اختر سے ناراض ہو گئے ، کہا شعیب اختر کو سچن کی سالگرہ یاد رہی، کیا شعیب نے عمران خان کو مبارک باد دی تھی؟
بھارتی لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر گزشتہ روز 49 برس کے ہو گئے، جس پر دنیا بھر سے ان کے مداحوں اور ساتھیوں نے مبارکباد کے ساتھ نیک تمناوں کا اظہار کیا۔
سچن ٹنڈولکر کی سالگرہ کے موقع پر پاکستان کے اسٹار کھلاڑی سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے بھی ان کے لیے ٹوئٹ کی، جس میں نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔
شعیب اختر نے اپنی اور سچن کی ایک یادگار تصویر بھی مداحوں کے ساتھ شئیر کی۔
لیکن شعیب اختر کا ایسا کرنا پاکستان فلم اسٹار شان کو کچھ زیادہ پسند نہ آئے، وہ شعیب اختر سے ناراض ہوئے اور شکوہ بھی کر ڈالا۔
شان نے شعیب اختر کی ٹوئٹ پر کمنٹ کیا کہ ” واہ بھائی ان کی سالگرہ تو یاد ہے، لیکن عمران خان کی 2021 میں5 اکتوبر کو سالگرہ تھی، اس پر تو کوئی پیغام نہیں دیا، کوئی میسج نہیں آپ کے ٹوئٹر اکاونٹ پر، شان نے ٹوئٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان کو ٹیگ بھی کیا۔
شان شاہد کی اس تنقید پر تاحال شعیب اختر کا کوئی ردّعمل سامنے نہیں آیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv