تازہ تر ین

ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام، ڈالر پہلی بار 188 روپے پر پہنچ گیا

کراچی: (ویب ڈیسک) ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام کے باعث انٹر بینک میں ڈالر ایک روپیہ 87 پیسے مہنگا ہونے کے بعد تاریخ میں پہلی بار 188 روپے پر پہنچ گیا۔8 مارچ سے اب تک انٹربینک میں ڈالر 10 روپے 26 پیسے مہنگا ہوا۔ ڈالر مہنگا ہونے سے قرضوں کے بوجھ میں 1200 ارب روپے اضافہ ہوا۔
ملک میں جاری سیاسی ہلچل کے سبب ملکی مبادلہ مارکیٹوں میں روپیہ کو ڈالر کے مقابلے میں بدترین گراوٹ کا سامنا ہے۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار انٹر بینک میں ڈالر 187.80 کی ریکارڈ سطح پر جاپہنچا۔ اسی طرح یورو 50 پیسے اضافے سے 203 روپے اور برطانوی پاؤنڈ ایک روپے کے نمایاں اضافے سے 243 روپے اور 50 پیسے پر جاپہنچا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے باوجود مقامی سطح پر سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے ضافہ ہوا، سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 32 ہزار 8 سو تک پہنچ گئی ہے جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت پاندرہ سو بیس روپے پر مستحکم رہی۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv