کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی پولیس نے ملیر میں کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا جس کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔
ترجمان ملیر پولیس کے مطابق دہشتگرد میر سردار خان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، ملزم سے 5 پیکٹ دھماکہ خیز مواد، ایک بیٹر، بال بیرنگ، وائر برآمد کی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے 2003 میں تحریک طالبان پاکستان میں شمولیت اختیار کی۔ ملزم نے 2007 میں ڈی آئی خان میں این جی او آفس پر حملے کا اعتراف بھی کیا۔
ملزم ساتھیوں کے ساتھ ایف سی فورٹ ٹینک پر حملہ کرچکا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشتگرد کی نشاندہی پر مزید کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔